Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

را افسر بننے سے پہلے بھارتیوں کا سیما کیلئے ’لپو سا سچن، جھینگر سا لڑکا‘ کا تحفہ

سیما کیلئے 'ہیرو' سچن خود اپنے ہی ملک کی خواتین کی نظرمیں 'زیرو' ہے۔
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 11:58am
تصویر: فلمی بیٹ
تصویر: فلمی بیٹ

پب جی پرمحبت کے بعد چار بچوں سمیت بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما اورسچن اس بار ذرا مختلف حوالے سے شہ سُرخیوں میں ہیں۔ سیما کیلئے اس کا ’ہیرو‘ سچن خود اپنے ہی ملک کی خواتین کی نظرمیں ’زیرو‘ ہے۔

بھارتی فلم میں خفیہ ایجنسی را کی آفیسر بننے سے قبل ہی سیما انٹرٹیننٹ انڈسٹری سے بلاواسطہ منسلک ہوچکی ہیں۔

سیما حیدر کے بھارت پہنچنے اور خود سے کم عمر واجبی شکل و صورت کے لڑکے سے محبت پر کرنے پر پاکستانی عوام کے علاوہ خود بھارتیوں نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں خوب وائرل تھی جس نے سچن کو ’لپوسا سجن‘ کہتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ اُس میں ایسا کیا ہے کہ سیما پاکستان سے یہاں چلی آئیں؟۔

خاتون کا یہ انٹرویو کلپ وائرل ہوتے ہ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی میزبان ملشکا گانا بناڈالا جو خوب ہٹ ہوا۔

لیکن اصل دھوم مختلف مکالموں کو ریپ سونگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے مچائی جو مخلتف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔

یش راج نے بھی ’لپو سا سچن‘ پر پیروڈی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔

مزید پڑھیں

یقین کرنے والے جان لیں، ’یہ سیما حیدر نہیں ہیں

’کیا سیما حیدر کو ہم نے بھگایا تھا؟ یا انجو کو ہم نے بلایا ہے؟‘

سیما کراچی میں ہندو دکانداروں سے سوداسلف خریدتی تھی

واضح رہے کہ سیما حیدر جولائی میں نیپال کے راستے بھارت اپنے چار بچوں سمیت پہنچی تھیں، جہاں اُنہوں نے بھارتی نوجوان سچن کے ساتھ شادی کی اوربعد ازاں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندومذہب قبول کرلیا ہے۔

Women

entertainment

new song

Seema Haider

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div