Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

توشہ خانہ کیس: عمران کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ نے بھی نمبر لگا دیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے اپنی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 08:59pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلاء نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں اُن کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں جنہیں نمبر بھی الاٹ کردیے گئے۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازتے کھٹکھٹا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی اپیلوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

اپنی سربراہی میں تشکیل دیے جانے والے اس بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے علاوہ جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پراعتراضات ختم ہونے کے بعد نمبر لگا دیا ہے، عمران خان نے کل اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک کیس کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پررہائی کی استدعا کی ہے۔

عمران خان کے وکلاء خواجہ حارث اوربیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائرکیں ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پربھی رجسٹرار آفس کے اعتراضات عدالت نے ختم کر دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر کل سماعت کرے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 اگست کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپیل اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی، لیگل ٹیم نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ جمع کرائی۔

دوسری جانب عمران خان کے وکلا خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردہ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا، اعتراض ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے عائد کیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں۔

توشہ خانہ فوجداری کیس: ’کبھی دیکھا 7 ماہ سے کیس چلے اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو‘

اپیل پراعتراضات ختم ہونے کے بعد اس پر نمبر لگا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ: 250 روپے جمع نہ کرانے پر عمران خان کی اپیل واپس کردی گئی

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس فیصلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بدعنوانی کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پرعمران خان کو مزید 6 ماہ کی قید بھگتنی ہوگی۔

فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اُسی شام مان پارک لاہوروالی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے بذریعہ موٹروے اسلام آباد لایا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

imran khan

Islamabad High Court

Toshakhana

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div