Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا، انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

اس نئے فیچر سے سب سے زیادہ فائدہ خواتین کو ہوگا
شائع 08 اگست 2023 02:21pm
تصویر: ایمبیڈ سوشل
تصویر: ایمبیڈ سوشل

انسٹا صارفین کی میسج پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچرمتعارف کروادیا۔ اب ناپسندیدہ تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص بار بارمیسج کر سکے گا۔

اس نئے فیچر کی مدد سے انسٹاگرام صارفین ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا پا سکیں گے۔

انسٹا گرام کے نئے فیچر کی جون 2023 میں ٹیسٹنگ کے بعد فیچر کو عام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آپ جن اکاؤنٹس کو فالو نہیں کرتے انہیں لاتعداد پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

یہ نیا فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ انہیں اکثر فحش پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔

میسج سیکیورٹی فیچر میں مزید بہتری سے اب آپ ایسے اکاؤنٹس کے پیغامات کو کنٹرول کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے۔

کسی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا فیچر بھی موجود رہے گا۔ اگر آپ کسی کو بلاک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

انسٹاگرام پر بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہو رہے ہوتے تھے جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، ان میں سے کچھ صارفین ناپسندیدہ پیغامات بھیج کر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

آخر کاران پیغامات کو روکنے کے لیے اس صارف کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔ ایسے پیغامات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اکاؤنٹ کو رپورٹ یا بلاک کر دیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں

انسٹا گرام پرد س مشہور ترین شخصیات

انسٹاگرام نے صارفین کی عمر کے تعین کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا

فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے کا طریقہ

اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو ڈائریکٹ میسج (DM) بھیجنا چاہتے ہیں جنہیں وہ فالو نہیں کرتے انہیں اب 2 نئی پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پہلی یہ کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں متعدد میسجز بھیجنےکے بجائے آپ انہیں صرف ایک میسج بھیج سکیں گے۔

مزید میسجز صرف اس صورت میں بھیجے جا سکیں گے جب وہ صارف چیٹ کی درخواست قبول کرے گا۔ یعنی جس صارف کو آپ مزید پیغام بھیجنا چاہتے ہیں انہیں چیٹ باکس کی درخواست کو accept کرنا ہوگا۔

دوسری یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں آپ صرف ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں، تصاویر، ویڈیوز یا وائس نوٹ صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب وہ صارف آپ کے چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرے گا۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیوں کے ساتھ لوگوں کو ان صارفین کی جانب سے ناپسندیدہ تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے ۔

Instagram

internet

mobile phone

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div