Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

’ہمیں پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز

ہرشا بھوگلے کے پاکستان ٹیم کے حوالے سے ٹویٹ پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
شائع 08 اگست 2023 10:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر ٹویٹ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے متعلق طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منحرف بیانات، عظیم الشان اعلانات کو بھول جاؤ، ہمیں 2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کے لیے بھارت آئے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں

حکومت کا قومی کرکٹ ٹیم کوورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی

جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے ہرشا بھوگلے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معروف کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیئے تھا۔

دوسری جانب ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام 19 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول فائنل پر ہوگا تاہم ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی کہ اس ٹورنامنٹ کی ٹکٹیں کب فروخت کیلیے پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے بھی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، جس کے اب ایک روز قبل یعنی 14 تاریخ کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔

شیڈول کے حوالے سے آئی سی سی یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

ICC

Pakistan vs India

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

indian commentators

harsha bhogle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div