Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

فرانس: ذہنی امراض کے مرکز میں آتشزدگی سے متعدد ہلاکتیں

مرکز میں معذور بالغ افراد کا ایک گروپ چھٹیاں گزار رہا تھا۔
شائع 09 اگست 2023 06:25pm

مشرقی فرانس کے ایک قصبے میں ذہنی امراض کے مرکز میں لگنے والی آگ نے متعدد جانیں لے لیں۔ فائر فائٹرز نے نو لاشوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریکسیو سروسز کے مطابق مرکز میں موجود اٹھائیس میں سے سترہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد مرکز کی پہلی منزل پر مقیم تھے۔

مرکز میں قریبی شہر نینسی سے معذور بالغ افراد کا ایک گروپ چھٹیاں گزار رہا تھا۔

مزید پڑھیں

غریب بھڑک اٹھے یا مسلمان مشتعل ہوئے، فرانس میں احتجاج کیوں

فرانس کی جادوئی سڑک جو دن میں صرف دو بار ہی نظر آتی ہے

فرانس: نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر استاد قتل

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اس تباہی کو ایک ”سانحہ“ قرار دیا ہے، جبکہ وزیر اعظم الزبتھ بورن متاثرہ قصبے کے دورے کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ستر سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

fire

France

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div