Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دِل دہلا دینے والا حادثہ، سیکڑوں سیاح پہاڑ کی چوٹی پر پھنس گئے

پہاڑ کی چوٹی تک جانے کے دوران کیبل کار اچانک رک گئی
شائع 10 اگست 2023 12:58pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

خوفناک حادثات انسان کا دِل دہلا دیتے ہیں لیکن حال میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے بارے میں سُن کر آپ کی سانس ایک لمحے کے لیے رُک جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کینیڈا کے راکی ماؤنٹینزمیں سیکڑوں سیاح ایسے موقع پر پھنس گئے، جب وہ پہاڑ کی چوٹی تک جا رہے تھے کیونکہ انہیں لے جانے والی کیبل کاراچانک رُک گئی تھی۔

کیبل کار چلانے والی پرسوٹ ٹورسٹ کمپنی کی کمیونیکیشن کی انچارج تانیا اوٹس نے کہا کہ کیبل کار طوفان کی وجہ سے بجلی کی بندش کی وجہ سے رک گئی تھی۔

پیراور منگل کی درمیانی شب کیبل کار کے کیبن میں پھنسے مسافروں کو نکال لیا گیا تھا لیکن متعدد افراد ایسے ہیں، جو پہاڑ کی چوٹی پر رہ گئے تھے۔ یہ افراد شام سے قبل نیچے نہیں آسکے۔

منگل کی صبح کمپنی نے نیشنل پارک کے حکام کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاحوں کو نکلنا جاری رکھا۔

اس دوران اپنے خاندان کے ہمراہ دورہ کرنے والی خا 46 سالہ خاتون ایبی نے کہا ہم نے رات پہاڑ پر گزاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں پانی، ہلکا پھلکا کھانا اور کمبل فراہم کیے گئے۔ سولفر پہاڑ پر 12 گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے طویل انتظار کی وجہ سے میں تھکن کے ساتھ مایوس ہوگئی تھی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ وہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد کا یہی حال تھا۔

بزرگ خاتون نے حکام کے سُست اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اندھیرے کا مقابلہ کرتے ہوئے واپس پہاڑ سے نیچے چلے گئے۔

اس پر حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

canada

tourism

tourists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div