Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کویت میں فلم ”باربی“ پر پابندی، لبنان کا بھی کارروائی کا مطالبہ

'فلم ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ہے اور عقیدے کے منافی ہے'
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 04:32pm
تصویر: ہائی آن سینما
تصویر: ہائی آن سینما

ہر سو گلابی رنگ کو فروغ دینے والی گریٹا گرویگ کی فلم ”باربی“ ریلیز کے بعد سے ہی تنازعات کی زد میں ہے، سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی اس فلم پرپابندی عائد کردی ہے۔

فلم سنسرشپ کمیٹی کے چیئرمین لافی السبائی نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں ایسے پہلو پیش کیے گئے ہیں جو ناقابل قبول رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور معاشرے کی اقدار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

لبنان میں بھی اس فلم پرپابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیرِ ثقافت محمد مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ باربی ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ہے اور عقیدے اور اخلاقیات کی اقدار کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں: ’باربی‘ سے محبت کا نیا جنونی ٹرینڈ، تابوت بھی گلابی ہوگئے

بچوں کو ’باربی‘ دکھانے سے پہلے یہ پڑھ لیں

مقبول ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ پر پابندی عائد

”باربی“21 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس میں مارگوٹ روبی اور ریان گوسلنگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ فلم 2023 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔

فلم ”باربی“ کو گریٹا گرویک نے ڈائریکٹ کیا ہے جس نے گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اس سے قبل اسے ویتنام سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم سعودی عرب میں پابندی کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت دے دی گئی تھی۔

lebanon

Kuwait

Banned

barbie movie

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div