Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گھریلو تشدد کے شکار افراد کیلئے مدد مانگنے کا سائن کیا ہے ؟

تشدد سے بچنے کے لے کسی کی مدد درکار ہوتو یہ اشارہ یاد رکھیں۔
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 02:23pm
تصویر: ہوم وائیلینس
تصویر: ہوم وائیلینس

امریکی شہر لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کپل نے ایک خوفناک ویڈیو شیئر کی جس میں کارمیں موجود خاتون گھریلو تشدد کے نشان کا استعمال کرتے ہوئے ’مدد کے لیے اشارہ‘ کررہی ہے۔

مشہور امریکی ٹک ٹاکرجوڑی ٹونی ہرنینڈز اور اینجل پورینو نے تشدد سے متاثرہ خاتون کی وڈیو مشترکہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس وڈیو میں خاتوں ہائی وے پر چلتی گاڑی سے دوران ڈرائیو مدد مانگنے کا اشارہ کر رہی ہیں ۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پراب تک 15 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے ۔

تاہم اسے شیئرکرنے والے جوڑے کے لیے صارفین کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

کچھ لوگوں نے وڈیو کو جعلی قرار دیسا ہے جبکہ بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس معاملے میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں

گھریلو تشدد کانشانہ بننے والی بھارتی اداکارائیں۔۔

https://www.aaj.tv/news/30340160

سندھ میں خواتین پر تشدد اور کم عمر بچیوں کی شادیوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ

وڈیو جعلی ہوالے والے کمنٹس کے جواب میں ٹک ٹاکرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک آگاہی وڈیو ہے۔

اس وڈیو کے زریعےتشدد سے متاثرہ افراد خصوصا خواتین کو سمجھایا گیاہے کہ کس طرح عوامی مقامات پربنا شور کیےششد کے خلاف مدد مانگی جاسکتی ہے۔

ٹک ٹاکرز نے مدد مانگنے کے لیے اشارے کی تفصیل بھی فراہم کی۔

گھریلو تشدد کے شکار افراد کے لیے یہ ایک عام اشارہ ہے۔ اس میں متاثرہ فرد اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کیمرے یا دوسرے شخص کے سامنے لاتا ہے۔ اس دوران انگوٹھا اندر کی جانب مڑا ہونا چاہیے۔ اس کے بعد کیمرے یا مددگار شخص کو دکھاتے ہوئے مٹھی بند کی جاتی ہے۔

ٹاک ٹاکرز نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں بھی خاتون اسی طرح کا اشارہ کرتی ہے۔

violence

Women

Awarness

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div