Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

جہلم: بااثر افراد نے شہری کو تشدد کے بعد اغوا کرلیا

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، متاثرہ شخص
شائع 12 اگست 2023 08:45am

پنجاب کے شہر جہلم میں با اثرافراد نے شہری کو تشدد کے بعد اغوا کرلیا ہے۔

متاثرہ شہری کی شناخت خاور نامی کے نام سے ہوئی ہے جسے ملزمان گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا ہے مذکورہ واقعہ لین دین کے معاملے پر پیش آیا۔

ملزمان نے نقدی، شناختی کارڈ اور دیگرسامان چھین لیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

خاور نے کہا کہ ملزمان کشمیر پلازہ جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرارہوگئے۔

punjab

kidnapped

Jehlum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div