Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارت: قدیم مندر منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک، متعدد پھنس گئے

مندر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا
شائع 14 اگست 2023 01:47pm
تصویر/ بھارتی میڈیا
تصویر/ بھارتی میڈیا

بھارتی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے باعث ایک قدیم مندر منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد افراد پھنس گئے ہیں۔

شملہ کے مشہور سیاحتی قصبے میں مندر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا، جبکہ پھنس ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہماچل پردیش میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

بارش سے مختلف واقعات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر موجود ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملبے کے نیچے تقریباً 20 سے 25 لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہزاروں سیاح ہماچل پردیش میں اس کے دارالحکومت شملہ کے ٹھنڈے موسم اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سال بھر آتے ہیں۔

ٰIndia

hindu community

Himachal Pradesh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div