Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 290 روپے سے تجاوز کر گئی

حکومت نے پٹرول کی 17.50روپے اور ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگاکردیا
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 12:19am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں17.50روپےفی لیٹر اضافہ کردیا۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی کی قیمت 290.45 روپےفی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 293.40 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی سرگرم ہوگئے تھے۔

پیٹرول پمپس ڈیلرز نے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی تھی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے تھے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہوئے، پمپس کی بندش پر اوگرا اور انتظامیہ نے چپ سادھ لی تھی۔ کچھ شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div