Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گریمی ایوارڈ یافتہ عروج آفتاب نےایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

2022 میں عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
شائع 15 اگست 2023 05:21pm
تصویر: عرب نیوز/ویب سائٹ
تصویر: عرب نیوز/ویب سائٹ

امریکہ میں گریمی ایوارڈ یافتہ عروج آفتاب کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ عروج آفتاب کو پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے دیاہے۔

گلوکار، موسیقی پروڈیوسر، اور موسیقارعروج آفتاب ایک معروف پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔

ان کا موسیقی کا انداز فیوژن،جازاورنیئو صوفی سے بھرپور ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد

گلوکارہ عروج آفتاب کی گریمی ایوارڈز میں پرفارمنس

علی سیٹھی دنیا کے بڑے گلوکاروں کے ساتھ دھوم مچائیں گے

2022 میں عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تقریب میں پڑھے گئے اقتباس کے مطابق عروج آفتاب کو ملک اور دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کی تاریخ کو آگے بڑھانے میں ان کی شاندار خدمات کے اعزاز میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عروج آفتاب نے اپنے اعزاز کو دیگر پاکستانی خواتین موسیقاروں کے لیے ایک مثال قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ملک کی خواتین موسیقاروں کے لیے خوشی کا دن ہے۔

singer

lifestyle

PRIDE OF PERFORMANCE

Urooj Aftab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div