Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بابر اعظم نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

کرکٹراپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے شائقینِ کرکٹ کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔
شائع 15 اگست 2023 05:55pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کی جانب سے دولہا بننے کی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بابر اعظم ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم ”سایہ کارپوریشن“ کی جانب سے ایکس(ٹوئٹر) پراس خبر کی تردید کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس(ٹوئٹر) پر کرکٹر نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں:

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں؟

بابر اعظم نے مسجد نبوی اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

بابر اعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

خیال رہے کہ بابراعظم اپنی شاندار بیٹنگ اور کپتانی کی صلاحیتوں کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔

کرکٹرمداح اورفالوورز بابر کی ذاتی زندگی پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز نے بابراعظم کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ شادی کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم تفصیلات ابھی تک پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔

کرکٹ شائقین ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی کارکردگی اور پھر بابر اعظم کی شادی کی صورت میں جشن منانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

babar azam

Wedding

pakistani crickter

rumors

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div