Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

صدر کی پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری، دستخط کیے بغیر 13 بلز وزیراعظم آفس واپس

عارف علوی نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 09:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی، عارف علوی نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

صدر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس بھجوا دیے

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیر اعظم آفس واپس بھجوا دیے اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ پارلیمنٹ بلز پر دوبارہ غور کرے۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کی جانب سے دستخط کیے بغیر 13 بلز پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیے گئے۔

صدر مملکت نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوا دیا، بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔

صدر مملکت نے نیشل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بلز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹیوٹ اف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، نیوز پیپز اینڈ نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی واپس بھجوا دیے۔

مزید پڑھیں

صدر عارف علوی نے پیمرا (ترمیمی) بل پر حمایت کی یقین دہانی کرادی

صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

صدر نے شہباز شریف اور راجہ ریاض سے 12 اگست تک نگراں وزیرِاعظم کا نام طلب کرلیا

عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے بل کے علاوہ ہورائزن یونیورسٹی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل ، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹیٹوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوادیے۔

صدر مملکت نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ بلز پر دوبارہ غور کرے۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

13 bills return