Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں11 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1903 ڈالر کا ہوگیا
شائع 15 اگست 2023 07:16pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوگیا۔

قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

10گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 91 ہزار 101 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں حکومت کے آتے ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 تک پہنچ گیا

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں11 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1903 ڈالر کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 11 اگست کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

pakistan economy

Gold prices

dollar vs rupee

gold market

Gold Mining

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div