Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

بشریٰ بی بی نے آڈیو لیکس پر سوالات کے جواب دے دیے

بشریٰ بی بی سے 23 سوالات پوچھے گئے۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 10:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق بشریٰ بی بی سے ہونے والی جے آئی ٹی تفتیش کے مندرجات سامنے آگئے ہیں، تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے ان کی آڈیوز سے متعلق سوالات کیے، بشریٰ بی بی نے آڈیوز سننے کے بعد انہیں جعلی قراردے دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے 23 سوالات پوچھے، زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔

بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے۔

مزید پڑھیں

9 مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنما اور 268 کارکنان اشتہاری قرار

90 روز میں انتخابات کا معاملہ: شاہ محمود قریشی کا نگراں وزیر اعظم کو خط

عدالت پیشی کے موقع پر شہریار آفریدی کی طبیعت خراب

بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ گھڑی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان سے دو آڈیو لیکس سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور آڈیوز بھی سنوائی گئیں۔

جس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔

جس کے بعد پولیس ٹیم نے دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

JIT

bushra bibi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div