Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

برٹش میوزیم سے زیورات چوری، عملے کا رکن برطرف

چوری ہونے والے قیمتی زیورات میوزیم کے اسٹور روم میں رکھے تھے۔
شائع 17 اگست 2023 02:19pm

برٹش میوزیم سے حال ہی میں قیمتی نوادرات چوری ہونے کی خبر منظر پر آنے کے بعد انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھانے کے لیے ’ہنگامی اقدامات‘ نافذ کردیے۔اسٹور روم میں رکھےکچھ زیورات غائب پائے گئے جبکہ بہت سی قیمتی اشیاء خراب حالت میں پائی گئی ہیں

ترجمان لندن میوزیم کے مطابق چوری ہونے والے قیمتی زیورات اور خراب حالت میں پائے جانے والے نوادرات میوزیم کے اسٹور روم میں رکھے تھے۔

چوری ہونے والی اشیاء میں 15 ویں صدی قبل مسیح سے 19 ویں صدی عیسوی تک کے سونے کے زیورات ،قیمتی پتھر سمیت شیشے کے جواہرات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

زیادہ تر اشیاء چھوٹے چھوٹے ٹکڑے تھے جو میوزیم کے مجموعوں میں سے ایک سے تعلق رکھنے والے اسٹور روم میں رکھے گئے تھے۔

ان میں سے کوئی بھی حال ہی میں عوامی نمائش پر نہیں تھا ، اور انہیں بنیادی طور پر تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لئے رکھا گیا تھا۔

برٹش میوزیم سے قیمتی نوادرات کی چوری کی خبر پر برطانوی حکام نے ایکشن لیتے ہوئے نے اپنے عملے کے ایک رکن کو برطرف کر دیا ہے اور سکیورٹی بڑھانے کے لیے ’ہنگامی اقدامات‘ نافذ کر دیے ہیں۔

برطرف کیے گئے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ میٹروپولیٹن پولیس کی اکنامک کرائم کمانڈ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میوزیم کے ڈائریکٹر ہارٹ وگ فشر کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے۔ ہم اپنی دیکھ بھال میں تمام اشیاء کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں.

مزید پڑھیں

لندن کے برٹش میوزیم میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی

برٹش ائرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب اورجمپ سوٹ بھی شامل

پاکستان کے چند خوفناک مقامات

میوزیم کے ڈائریکٹر کے مباطق برٹس میوزیم کی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور ہم بیرونی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لاپتہ، تباہ اور چوری ہونے والی چیزوں کا حتمی حساب کتاب مکمل کیا جا سکے۔ اس سے ہمیں اشیاء کی بازیابی کا موقع ملے گا۔

Museum

london

British era treasury

Special Investigation Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div