Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

حرا مانی اور جنید خان کے مداح تیار رہیں

اس مقبول آن اسکرین جوڑی کے لاکھوں فالوورز ہیں
شائع 18 اگست 2023 03:51pm
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک

**مقبول آن اسکرین جڑی حرا مانی اور جنید خان نئے ڈرامہ سیریل میں پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس کے پروڈکشن میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کی ہدایتکاری محسن مرزا نے کی ہے اور اس کے مصنف ایڈیسن ادریس مسیح ہیں۔

حرا مانی اورجنید خان دو نہایت مقبول اداکار ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔

اپنے پہلے ڈرامے ’سُن یارا‘ کی کامیابی کے بعد مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت سراہتے ہیں۔

فی الحال اس ڈرامے کانام منظر عام پرنہیں لایا گیا تاہم مداح اپنےپسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کرخوشی کااظہار کررہے ہیں۔

مزید پرھیں

حرا مانی کی نئی سریلی ویڈیو، لاکھوں دل پگھلا دئیے

اداکارہ حِرا مانی نے کیسے بھارتیوں کے دل جیت لئے

حرا مانی کا لباس اور منال خان کا انداز تنقید کی زد میں

سن یارا کے بعد مداحوں نے انہیں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں ایک ساتھ پسند کیا۔

نجی ٹی وی پر نشرکیے جانے والے نئے ڈرامے میں محبت اور لچک کی دلچسپ کہانی پیش کی گئی ہے۔

مرکزی کرداروں میں جنید خان، سمیع خان، نازش جہانگیر اور حرا مانی جیسے بڑے نام شامل ہیں ۔

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، نور الحسن، نزلین نصر، عائشہ گل، کامران جیلانی، زین افضل، سارہ عمیر، مومنہ قدوس اور علینہ شامل ہیں۔

hira mani

drama

شخصیات

showbiz celebrities