Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا کے نئے ویرینٹ سے برطانیہ میں پہلی ہلاکت، عالمی اداروں نے خبردار کردیا

بوسٹر شاٹس کو نئی قسم سے بچنے کے لیے دیزائن کیا جارہا ہے، حکام
اپ ڈیٹ 20 اگست 2023 10:19pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

برطانیہ نے کورونا وائرس کی منظر عام پر آنے والی نئی قسم سے پہلی موت کی تصدیق کردی ہے۔

کورونا کی اس نئی قسم کی شناخت اسرائیل، ڈنمارک اور امریکا میں ہوئی ہے، لیکن برطانوی حکام کہنا ہے کہ مریض نے بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کورونا کی نئی قسم کے بڑھتے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

جولائی کے آخر میں امریکا، برطانیہ، اسرائیل میں کورونا کی اس نئی قسم کے ایک ایک اور ڈنمارک میں تین کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سائنس دان سامنے آنے والی اس نئی قسم پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ آیا یہ نیا ویرینٹ اپنے پچھلے ویرینٹس سے زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے یا نہیں۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پہلے کی طرح کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

حال ہی میں پورے امریکا، یورپ اور ایشیا میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن یہ اضافہ بڑی حد تک ایک ذیلی قسم سے منسوب ہے، جو اومیکرون سے ملتی جلتی ہے، اومیکرون ابتدائی طور پر نومبر2021 میں منظر عام پر آیا تھا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس نئے ویرینٹ کو پھیلنے والی وباء کے طور پر درجہ بند کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسے زیادہ توجہ سے دیکھا جانا چاہیے۔

سی ڈی سی کی ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے متعلقہ کیسز کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی تعداد کم ہے لیکن جولائی کے اوائل سے یہ بڑھ رہی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم پھیل رہی ہے لیکن اس سے اب اتک اتنے متاثر نہیں ہوئے جتنے پہلے ہوئے تھے۔ .

ڈاکٹر ایس ویزلی لانگ نے کہا کہ ویکسین اب بھی وبا سے بچاؤ کے لیے زبردست دفاع فراہم کر رہی ہے۔ نئے کورونا بوسٹر شاٹس کو نئی قسم سے بچنے کے لیے دیزائن کیا جارہا ہے۔

موڈرینا کا کہنا ہے کہ ابتدائی آزمائشی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئی ویکسین نئی آنے والی کورونا کی قسم کے خلاف امید افزا ہیں۔

COVID 19

United Kingdom

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div