Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

حلقوں میں آبادی کا فرق دس فیصد سے زیادہ نہ بڑھنے پائے، فافن

الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا، فافن
شائع 20 اگست 2023 05:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حقلہ بندیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مساوی آبادی پر مشتمل انتخابی حلقے تشکیل دے، کسی اسمبلی کے حلقوں میں آبادی کا فرق دس فیصد سے زیادہ نہ بڑھنے پائے۔

فافن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی اشاعت کے بعد یکساں آبادی کی بنیاد پر حلقوں کی تشکیل یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے انتخابات کے شیڈول کو مسترد کردیا

مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

فافن کے اعلامیہ کے مطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر کا درجہ رکھتے ہیں۔

فافن کے مطابق الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا۔ مساوی آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں یقینی بنانے کیلئے اقدامات سے انتخابی عمل کو منصفانہ بنانے میں مدد ملے گی۔

Fafen

Election Commission of Pakistan (ECP)

Delimitation