Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی، پٹرول پمپ کے کیشیر سے رقم چھیننے کا مقدمہ درج

بتدائی طور پر رقم 80 لاکھ بتائی گئی، رقم 65 لاکھ ہے، پولیس
شائع 22 اگست 2023 11:03am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی سائٹ ایریا میں پٹرول پمپ کے کیشیرسے رقم چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جو65 لاکھ بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں پٹرول پمپ کے مالک کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی طور پر رقم 80 لاکھ بتائی گئی تھی لیکن 65 لاکھ ہے۔

مقدمے کے متن میں بتایا کہ بینک کے باہرکیشیئر رقم لیکر نکلا، تو موٹرسائیکل پر2 ڈاکو پہنچ گئے،اسلحہ کے زور پرکیش چھینا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ پمپ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کرنے کے ساتھ تھی کیشیئر کو شامل تفتیش کیا ہوا ہے۔

sindh

Crime

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div