Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

کیا بل گیٹس سورج کی روشنی روکنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں

مائیکروسافٹ کے بانینے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے سورج کو ڈھانپنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شائع 22 اگست 2023 06:20pm
علامتی تصویر: فوربز/گیٹی امیجز
علامتی تصویر: فوربز/گیٹی امیجز

انسان کی غلطیوں کی وجہ سے زمین تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔ فضا میں پھیلائی گئی زہریلی گیسز نے سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچانے والی ہمارے سیارے کی حفاظتی تہوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایسے میں ضروری ہے اس گرمی سے بچنے اور زمین کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اس کیلئے سائنسدانوں نے کئی تجاویز پیش کی ہیں اور ان میں سے کچھ پر عمل بھی ہورہا ہے، جیسے کہ ایندھن کے استعمال میں کمی، زہریلے مواد کے حوالے سے قوانین اور دیگر۔

لیکن ان سب میں ایک تجویز ایسی بھی ہے جسے کافی متنازع قرار دیا جارہا ہے۔

وہ تجویز یہ ہے کہ کیوں نہ گرمی کو زمین تک پہنچنے سے ہی روک دیا جائے۔ اور اس تجویز کے سب سے بڑے حامی ٹیک کی دنیا کے ارب پتی بل گیٹس ہیں۔

بل گیٹس اس نام نہاد سولر جیو انجینیئرنگ کے حوالے سے کہتے ہیں کہ سیارے تک پہنچنے والی شمسی تابکاری کو روکنے کی تکنیکوں پر غور کیا جانا چاہیے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے سورج کو ڈھانپنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس سورج کی روشنی کو مدھم کرکے زمین کو ”ٹھنڈا“ کرنے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان سورج کو ڈھانپنے کے منصوبے سے متعلق تحقیق میں مصروف ہیں۔ اس منصوبے کو ”سٹریٹوسفیرک کنٹرولڈ ڈسٹربنس ایکسپریمینٹ“ کا نام دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بل گیٹس اپنا پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔

انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک تجربے کی حمایت کی ہے، جس میں اسٹراٹاسفیئر میں مخصوص ذرات کو پھیلا کر اس کے اثرات دیکھے جائیں گے جو ممکنہ طور پر عالمی ”کولنگ“ کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیں

بھارت کی چاند کے بعد سورج تک رسائی کی کوشش

اگر سورج نہیں ہوتا تو کیا ہوتا ؟

سورج میں بہت بڑا سوراخ رونما ہوگیا

اسٹراٹاسفیئر ہمارے زمینی ماحول کے گرد تہوں کا ایک سیٹ ہے۔ جہاں ہوا کو ملانے کے لیے کوئی طوفان یا ہنگامہ خیزی نہیں ہے، اس لیے سرد، بھاری ہوا نیچے اور گرم، ہلکی ہوا اوپر رہتی ہے۔

آسان الفاظ میں سورج کی شعاؤں کا اثر کم کرنے کے لیے غیر زہریلا مواد کیلشیم کاربونیٹ (CaCO3) فضا میں چھڑکا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق SCoPEx نامی کمپنی اس ضمن میں باقاعدہ ٹیسٹنگ کا آغاز آئندہ چند سالوں کے دوران کرے گی۔ ایک بڑے غبارے کو فضا میں چھوڑا جائے گا جس پر مذکورہ کیمیکل لگا ہو گا۔

اس غبارے کی مدد سے کیمیکل فضا میں چھوڑا جائے گا جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سورج کی شعاوں کی تپش میں کمی آئے گی۔

سننے میں یہ تجربہ کسی ایک سائنس فکشن فلم کے پلاٹ کی طرح لگتا ہے، بونگ جون ہو کی 2013 کی فلم ”اسنو پیئرسر“ میں سائنس دان گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے ایروسول کو آسمان میں چھوڑتے ہیں۔

اب، اس فکر میں کہ یہ تجربہ کسی بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے، محققین اور اس کے خلاف مہم چلانے والوں کے ایک بین الاقوامی اتحاد نے شمسی جیو انجینئرنگ کے منصوبوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سائنس دانوں نے سولر جیو انجینیئرنگ اور اس طرح کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو روکنے کے لیے تین بنیادی وجوہات بیان کی ہیں۔ سب سے پہلے نامعلوم خطرات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جن کے مطابق شمسی جیو انجینئرنگ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر بیک فائر ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’شمسی جیو انجینئرنگ کے خطرات کو ٹھیک سے سمجھا نہیں گیا اور نہ کبھی انہیں مکمل طور پر جانا جا سکتا ہے‘۔

ماہرین کے مطابق ’اس کے مختلف علاقوں میں اثرات مختلف ہوں گے۔ موسم کے نمونوں، زراعت، خوراک اور پانی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر اثرات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔‘

ماہرین نے سوال اٹھایا کہ یہ فیصلہ کون کرے گا کہ شمسی جیو انجینیئرنگ کو کس طرح استعمال کیا جانا ہے اور ایسا فیصلہ کیسے منصفانہ ہو گا؟

ماہرین نے کہا کہ ’موجودہ عالمی گورننس کا نظام شمسی جیو انجینئرنگ کی تعیناتی پر منصفانہ، جامع اور موثر سیاسی کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لیے درکار دور رس معاہدوں کو تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے نااہل ہے‘۔

مثال کے طور پر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ویٹو پاور والے صرف پانچ ممالک کے زیر تسلط ہے، اس لیے عالمی جواز کا فقدان ہے جس کی ضرورت شمسی جیو انجینیئرنگ کی تعیناتی کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ہوگی۔

اس کے باوجود شمسی جیو انجینئرنگ پر بحث جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ اسے بل گیٹس جیسے امیر افراد اور اہم سائنسی اداروں کی حمایت حاصل ہے، بشمول طاقتور یو ایس نیشنل اکیڈمی آف سائنسز، انجینئرنگ اور میڈیسن، جو کہ امریکہ پر زور دے رہی ہے۔

امریکی حکومت 200 ملین ڈالر تک کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے ایک وفاقی تحقیقی پروگرام قائم کرے گی۔

Bill Gates

Microsoft

Sun Block

Solar Geoengineering

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div