Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

برطانیہ میں اسکالرشپ پرتعلیم حاصل کرنے کیلئے کیسے اپلائی کریں

چیوننگ اسکالر شپ پروگرام کیلئے درخواستیں 12 ستمبر سے جمع کروائی جاسکتی ہیں
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 09:40am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

پاکستانی شہریوں کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا۔ چیوننگ اسکالر شپ پروگرام کیلئے درخواستیں 12 ستمبر سے جمع کروائی جاسکتی ہیں اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے۔

چیوننگ اسکالر شپ بہترین تعلیمی پس منظرکے حامل اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو دی جاتی ہے۔ یہ اسکالر شپ پروگرام کسی بھی برطانوی یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری کی تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

چیوننگ ایوارڈز نے پیر کے روز سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ، “ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چیوننگ اسکالرشپس کے لئے درخواستیں 12 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

یہ اسکالرشپ طلباء کو برطانیہ میں ایک سالہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ان اسکالر شپس کو مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، بشمول سفری سہولت ، رہائش ، اور کورس کی فیس بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتی ہے۔

تمام درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی دستاویزات ، حوالہ جات اور ایک غیر مشروط برطانوی یونیورسٹی کی پیش کش جمع کرانی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لئے درخواست پورٹل کے ذریعہ جمع کرائی جاتی ہے۔

مطلوبہ دستاویزات کی ڈیڈ لائن چیوننگ ایپلی کیشن ٹائم لائن میں موجود ہے۔ اس کے مطابق“اگر آپ کو مشروط طور پر چیوننگ اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے تو ، یہ ضروری ہے کہ آپ اس عمل میں رہنے کے لئے دستاویزات کو جمع کروائیں۔

CHEVENING SCHOLARSHIPS

SCHOLARSHIP

UK Universities