Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن انہیں راکھی باندھنے کیلئے بھارت جائیں گی

'میں ہر روز ان کے لیے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کرتی ہوں'۔
شائع 22 اگست 2023 09:37pm

ہندو برادری کا تہوار رکشا بندھن قریب آرہا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ انہیں راکھی باندھنے کو بے تاب ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قمر محسن شیخ بہن بھائیوں کے اس تہوار کو منانے کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جائیں گی۔

قمر محسن شیخ پاکستانی نژاد خاتون ہیں جو شادی کے بعد بھارت چلی گئی تھیں، وہ گزشتہ 30 سالوں سے مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔

ہر سال وہ نریندرا مودی کے لیے ہاتھ سے راکھی بناتی ہیں۔

جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب بھی وہ ان کی کلائی پر راکھی باندھتی تھیں۔

 قمر محسن شیخ اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے
قمر محسن شیخ اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے

خیال رہے کہ رکشا بندھن ہندو مذہب میں ایک اہم سالانہ تہوار ہے جو بہن بھائیوں کے درمیان خصوصی رشتے کے احترام ممیں منایا جاتا ہے۔

اس تہوار میں، بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائیوں کو راکھی سے مزین کرتی ہیں، جو ان کی خوشگوار اور کامیاب زندگی کی خواہشات کی علامت ہے۔ بدلے میں، بھائی اپنی غیر متزلزل دیکھ بھال اور حمایت کا وعدہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

راکھی ساونت نے عمران خان کی حمایت کردی

ثروت گیلانی کی باورچی کے ساتھ ”رکشا بندھن“ منانے کی ویڈیو

مولانا طارق جمیل کے بیان پر مبنی راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

رکشا بندھن کی تقریب میں متعدد رسومات شامل ہیں۔ اس موقع پر، بہن اپنے بھائی کی آرتی کرتی ہے اور اس کی خیریت کے لیے دعا کرتی ہے۔ اس کے بعد، وہ اس کی کلائی کے گرد راکھی باندھتی ہے، اس کے ماتھے پر تلک لگاتی ہے، اور اس کے ساتھ مٹھائیاں بانٹتی ہے۔ بھائی اپنی بہنوں کو تحائف یا پیسے دے کر اپنی محبت کا بدلہ دیتے ہیں۔

قمر محسن شیخ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں انہیں رکشا بندھن کی مبارکباد دیتی ہوں۔ میں ہر روز ان کے لیے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میری تمام خواہشات پوری ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے میں نے ان کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ بننے کی دعا کی تھی اور وہ بن گئے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جب بھی راکھی باندھتی تھی تو ان کے وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر کرتی تھی۔ ان کا جواب ہمیشہ اثبات میں تھا کہ اللہ آپ کی تمام خواہشات پوری کرے گا۔ وہ ملک کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں‘۔

لیکن کوویڈ کے دوران قمر محسن شیخ مودی کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منانے سے قاصر رہیں، لیکن انہوں نے ڈاک کے ذریعے راکھی بھیجی۔

Narendra Modi

Raksha Bandhan

Rakhi

Qamar Mohsin Shaikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div