Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی، چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں کا دھاوا، متعدد شہری موبائل فون، نقدی سے محروم

ایک شہری ساڑھے 5 لاکھ، دوسرا 24 ہزار سے محروم
شائع 26 اگست 2023 12:03pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں کریم آباد مینا بازار کے قریب 9 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈیڑھ درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا۔

مسلح ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر موجود متعدد شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لیے، جبکہ ایک شہری سے ساڑھے 5 لاکھ ، ایک شہری سے 24 ہزار اور ایک سے قیمتی موٹر سائیکل بھی چھینی اور فرار ہوگئے۔

ہوٹل کے عملے نے بتایا کہ ڈاکوؤں واردات کے لیے چائے خانے پر پہنچے، تو وہاں 100 سے زائد گاہک موجود تھے۔

مزید کہا کہ مسلح افراد کو دیکھ کر کئی گاہکوں نے دوڑ لگادی لیکن ہوٹل پر بیٹھے رہ جانے والے گاہک ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے۔

عملے کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے چہرے چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی واردات گزشتہ شب پیش آئی، جائے واردات سے شواہد جمع کر کے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پاکستان

Street Crimes

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div