Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اداکار صبا فیصل انڈسٹری میں کیسے آئیں ؟

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں
شائع 27 اگست 2023 12:46am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اور معروف اداکارہ صبا فیصل نے بتادیا کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں۔

صبا فیصل حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز کے معاملات پر بھی کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک کرنے کے بعد ہی وہ میڈیا انڈسٹری میں آ گئی تھیں۔

صبا نے بتایا کہ میٹرک کرنے کے بعد انہوں نے بطور استاد ملازمت شروع کی، جہاں ایک اسٹیج اداکارہ کی بھانجی پڑھتی تھیں اور مذکورہ اداکارہ ہی انہیں پہلی بار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لے گئی تھیں۔

ان کے مطابق انہوں نے 1981 میں اناؤسر کا آڈیشن دیا اور ان کے ساتھ دیگر 24 لڑکیاں بھی تھیں لیکن صرف انہیں منتخب کیا گیا۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اناؤسر بننے کے کچھ ہی دن بعد انہیں ان کے دانتوں کی وجہ سے نکال دیا گیا، جس پر انہوں نے دانت بھی بنوائے اور پھر پی ٹی وی کے مینیجر سے رابطہ کرکے کام دینے کا کہا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اناؤسر بننے کے بعد انہوں نے نیوز کاسٹنگ شروع کردی اور 1990 کی دہائی میں جب بھارتی وزیر اعظم اندر کمار گجرال پاکستانی دورے پر آئے تو انہوں نے مسلسل ان کا نام غلط پڑھا۔

ان کے مطابق انہوں نے خبروں میں بھارتی وزیر اعظم کو انور کمار گجرال پڑھا اور مجموعی طور پر انہوں نے 17 بار ان کا نام غلط لیا، جس پر انہیں 15 دن کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہن اتھا کہ اداکارہ اور سابق اینکر پرسن صبا فیصل نے کہا ہے کہ میرے زمانے میں خبریں پڑھتے وقت اینکر اداکاری نہیں کرتے تھے لیکن آج کے دور میں خبریں پڑھنے کے دوران اداکاری بھی کی جاتی ہے۔

Saba Faisal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div