Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

رضوانہ کی کمر کے باقی رہ جانیوالے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ کردی گئی

رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں 34 روز سے زیرعلاج ہے
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 01:25pm
رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں چونتیس روز سے زیرعلاج ہے - تصویر/ فائل
رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں چونتیس روز سے زیرعلاج ہے - تصویر/ فائل

جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ کر دی گئی۔

تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ کو جنرل ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کو 34 روز ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم لمبی سرجری کیلئے بچی ابھی تیار نہیں، البتہ آج رضوانہ کی کمر کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ اور پریشر ٹیکنیک استعمال کی گئی۔

انٹطامیہ کا کہنا تھا کہ بچی کے سر کے زخم گہرے ہیں، سرجنز کی ٹیم اسکن گرافٹنگ زخموں کی نوعیت دیکھ کر کرے گی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی تمام ڈریسنگ اور سرجری جدید تقاضوں کے مطابق ہوئی، رضوانہ کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوسکے۔

rizwana

threaten domestic workers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div