Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آج پھر ورچوئل مذاکرات ہوں گے

محصولات کی وصولی میں اضافے کا بنیادی سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے، ذرائع
شائع 28 اگست 2023 12:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: نگراں حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج پھر ورچئل مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف ریونیو کی کارکردگی پر ورچوئل مذاکرات اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا حصہ ہیں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام آئی ایم ایف ٹیم کوجولائی اوراگست کی آمدنی پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی 2023 کے لئے ریونیو کے ہدف سے 4 ارب روپے اضافی اکٹھے کیے ہیں جب کہ رواں ماہ کے لئے متوقع ہدف 434 ارب روپے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ محصولات کی وصولی میں اضافے کا بنیادی سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے اور ریکارڈ مہنگائی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔

federal government

FBR

IMF

IMF PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div