گجرات میں دھماکا، بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی
ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی
گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے۔
Blast
Gujrat
Punjab police
مزید خبریں
ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
شوہر نے خودکشی سے پہلے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا، 4 صفحات پر مشتمل نوٹ چھوڑ دیا
اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری (ن) لیگ میں شامل
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.