Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عثمان بزدار آج پھر نیب طلب، پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا خدشہ

عثمان بزدار آج پیش نہیں ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں گے، نیب ذرائع
شائع 30 اگست 2023 09:28am
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔ فوٹو —فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔ فوٹو —فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج طلب کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے عثمان بزدار کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعلیٰ 30 اگست کو پیش نہیں ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں گے۔

گزشتہ دنوں نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ نیب کی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔

نیب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ غیر قانونی تقررو تبادلوں کےکیس کی تحقیقات سمیت گندم کی برآمد میں بے مبینہ ضابطگیوں کی چھان بین بھی کر رہا ہے۔

عثمان بزدار کے خلاف سرکاری محکموں کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں اور کرپٹ پریکٹس کے الزامات کی بھی نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

”بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی“

اثاثہ جات کیس: احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو متعدد بار نیب نے طلب کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

NAB

Usman Buzdar

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div