Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 5 دہشتگرد خواتین گرفتار

دہشتگردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد
شائع 02 ستمبر 2023 11:11am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتارکرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتارخواتین دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناحت، فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اورفائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

punjab

CTD

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div