Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

والدین کو مشورے دینے والی معروف یوٹیوبراپنے بچوں کو بھوکا رکھنے پرگرفتار

پولیس کو یوٹیوبر کے پڑوسی نے واقعے کی اطلاع دی
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 03:56pm
تصویر: العربیہ اردو
تصویر: العربیہ اردو

واشنگٹن میں والدین کو بچوں سے متعلق مشورہ دینے والی مشہور یوٹیوبرروبی فرینکی کو اپنے ہی بچوں سے بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

العربیہ اردو میں شائع رپورٹ کے مطابق یوٹیوبرپر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 6 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ بچہ روبی کی کاروباری پارٹنر جوڈی ہلڈبرانڈ کے گھر سے فرار ہوکرایک پڑوسی کے گھر جاپہنچا، جہاں اس نے پڑوسی سے کھانا اور پانی مانگا۔

تاہم جب پڑوسی نے بچے کے ٹخنوں اور کلائیوں پرڈکٹ ٹیپ کو دیکھا تو اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں ایک اور اداکارہ کی مبینہ طور پر خودکشی

سعودی ولی عہد کی 38 ویں سالگرہ پرگڈانی کے ہنرمندوں کا انوکھا تحفہ

ایشیا کپ ٹاکرے سے قبل پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع دینے والے پڑوسی نے بچے کے حلیے کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ بچہ لاغراورغذائی قلت کا شکار ہےاور اس کے اعضاء کے گرد کھلے زخم اور چپکنے والی ٹیپ لگی ہوئی ہے۔

پولیس نامعلوم بچے کو قریبی سینٹ ریجنل میڈیکل سینٹر جارج لے گئی۔

پولیس افسران کے مطابق رسی کی وجہ سے بچے کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔

اس واقعے کے فوراً بعد ایک اور غذائیت کی کمی کا شکار بچہ جلد ملا اور اسے بھی اسپتال لے جایا گیا۔

یوٹیوبر روبی کی فیملی کا چینل کافی مشہورہے۔ حال ہی میں یوٹیوبر نے اپنے اسی ساتھی کے گھر پر ویڈیو کلپ کی شوٹنگ کی تھی، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ انہیں بدسلوکی، غذائیت کی کمی اورغفلت کا علم تھا۔

روبی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، انہیں عدالت کی طرف سے بغیرضمانت کے واشنگٹن کاؤنٹی جیل میں حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

بچوں سے زیادتی کے شبہ میں ان کے ساتھی کوحراست میں لے لیا گیا، فرینکی کے چار بچے محکمہ چلڈرن اینڈ فیملی سروسز کی دیکھ بھال میں ہیں۔

Washington DC

Youtuber

8 passengers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div