Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

بھارت میں ایک اور اداکارہ کی مبینہ طور پر خودکشی

اداکارہ کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں، پولیس
شائع 02 ستمبر 2023 12:33am

بھارت میں ایک اور اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

اداکارہ اپرنا نائر سے متعلق اطلاع مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی۔

اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں وہ چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

پولیس کے مطابق اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں جبکہ اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔