Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

بنوں خودکش حملے میں شہید پاک فوج کے 9 شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

شہداء قابل فخر ہیں، ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ترجمان پاک فوج
شائع 02 ستمبر 2023 11:58pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

بنوں میں خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نو جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبادی علاقوں میں ادا کی گئیں۔

نماز جنازہ میں ان کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نائب صوبیدار صنوبر علی کو خانیوال، حوالدار عارف کو لودھراں، حوالدار عمران کو خانیوال اور حوالدار آفتاب کو بہاولنگر میں سپرد خاک کیا گیا۔

سپاہی رشید شہداد کوٹ، سپاہی ذیشان کو کوٹلی، سپاہی حسیب کو لیہ، سپاہی احمد کو لاہور اور سپاہی وارث علی کو اوکاڑہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخر ہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں ، پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

security forces

Banu

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div