Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

واپڈا مردان نے پیٹرول نہ ملنے پر فیلڈ آپریشن معطل کردیا

تین مہینوں سے ہمیں تیل نہیں ملا، سرکاری گاڑیاں کھڑی ہوگئی
شائع 03 ستمبر 2023 11:40am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

واپڈا مردان میں پیٹرول کی عدم فراہمی کے باعث سرکاری گاڑیاں کھڑی ہوگئی جس کی وجہ سے فیلڈ آپریشن معطل ہوگیا۔

سرکل چٸیرمین زبیر خان نے آج نیوز کو بتایا کہ واپڈا کی سرکاری گاڑیوں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیل نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین نے گاڑیاں ریجنل آفس میں کھڑی کردیں ہیں۔

چیرمین زبیر خان کا کہنا ہے کہ اعلی افسران کو شکایت کی ہے کہ ہمیں تیل نہیں مل رہا ہے، جس وجہ سے ہم نے اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریجنل سیکرٹری سلمان کا کہنا تھا کہ تین مہینوں سے ہمیں تیل نہیں مل رہا ہے جس سے فیلڈ آپریشن متاثر ہو رہا ہے ۔

واپڈا کی آپریشنل گاڑیوں کو پٹرول کی عدم فراہمی بجلی کی ترسیل میں آنے والے مسائل کے حل میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔

خیبر پختونخوا

WAPDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div