Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق آئی ایم ایف کا جواب آج ملنے کا امکان

ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 10:03am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اسلام آباد: بجلی بلوں میں کمی اور عوام کو ریلیف مہیا کرنے سے متعلق نگران حکومت کی تجاویز پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آج جواب دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ وتوانائی حکام نے آئی ایم ایف کو ریلیف پلان سے آگاہ کردیا جس پر عالمی مالیاتی ادارہ حکومتی تجاویز پر آج جواب دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گردشی قرضہ، وصولیوں، آئی پی پیز ادائیگیوں پر اثرات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف فراہم کردہ تجاویز کی روشنی میں جواب دے گا۔

قبل ازیں ذرائع کا بتانا تھا کہ نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے ہزار تک بجلی بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا پلان تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کے بھاری بلوں کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں آپ کے ہوش اڑا دیں گی

تاجروں نے بجلی بلوں کی قسطیں مسترد کردیں، نگراں حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کیلئے ’عملی منصوبہ‘ پیش

نگراں حکومت کی عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔

IMF

Caretaker government

electricity bill

Relief on Electricity Bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div