Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری‘ ، آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات کی تصدیق ہوگئی

امریکی ڈالر کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے پر زور دیا جائے، تاجروں کی آرمی چیف سے درخواست
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 02:28pm
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر۔ فوٹو — فائل
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر۔ فوٹو — فائل

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی تصدیق ہوگئی۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ وفد سے ملاقات میں آرمی چیف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

کاشف انور کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے تاجروں کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا جب کہ ڈالر کے تبادلے کے معاملے میں انٹر بینک ریٹس میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دیگر ممالک سے 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا جب کہ اقتصادی فیصلہ سازی کو تقویت دینے کے لئے اقتصادی معاملات اور مختلف شعبوں پر توجہ کرنے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا انکشاف کیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران تاجروں کے وفد نے آرمی چیف کو بجلی کے بلوں پر انکم اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز پیش کی اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے لئے عملی نقطہ نظر بیان کیا کہ صارفین پر مالی دباؤ کم کرنے کے لئے ان کی وصولی سردیوں میں کی جائے۔

کاشف انور نے کہا کہ ملاقات کے دوران تاجروں نے جنرل عاصم منیر سے درخواست کی کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے پر زور دیا جائے۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایکس پر لکھا کہ آرمی چیف نے لاہور اور کراچی کے بڑے تاجروں کو اعتماد میں لینے کا درست فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

معیشت بحالی پر وزیر اعظم کی اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف بھی شامل

ایسا سرمایہ کار دوست نظام یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط ہوں اور غیر ضروری التواء سے بچا سکے ، آرمی چیف

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت آرمی چیف ہی کی بات کو اہمیت حاصل ہے اور وہی کاوربار کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں، امید ہے جنرل عاصم منیر کی گفتگو سے کاروبار کا اعتماد بحال ہوگا اور استحکام پیدا ہوگا۔

COAS

lahore

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

lahore chamber of commerce and industries

businessmen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div