Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستانی عوام سول نافرمانی کی طرف جارہے ہیں، سینٹ کمیٹی

نیپرا اور پاور ڈویژن غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں، ارکان کمیٹی
شائع 05 ستمبر 2023 02:42pm

سینٹ کی پاور کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ عوام سول نافرمانی کی طرف جارہے ہیں، اور نیپرا اور پاور ڈویژن غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینٹ کی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری پاور اور چیئرمین نیپرا کی عدم شرکت پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور چیئرمین نیپرا کو طلب کر لیا۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ٹیرف عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے، نیپرا چیئرمین کیوں غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ باقی ایجنڈا مؤخر کر دیں بلز کا ایجنڈا سر فہرست رکھا جائے۔

کے الیکٹرک حکام نے اجلاس میں بتایا کہ بجلی کے بلز میں اضافے کے بعد کے ای تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ اس وقت بجلی بلز میں اضافے کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، ملک سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے، اور نیپرا اور پاور ڈویژن غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔

Senate Standing Committees

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div