Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ رینجرز کا مضبوط مافیاز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئی نہیں بچے گا، احکامات مل گئے، لسٹیں تیار
شائع 05 ستمبر 2023 05:34pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں سندھ رینجرز نے مضبوط مافیاز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان باشندوں، کچے کے ڈاکوؤں، ہائیڈرینٹ مافیا، اسمگلنگ مافیا اور دیگر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کراچی اور اندرون سندھ میں جلد بڑے آپریشن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے رینجرز کو خصوصی احکامات موصول ہوئے ہیں، جن میں رینجرز کو غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کےخلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گلشن حدید اسکول ویڈیوز اسکینڈل: ’پولیس نے جلد بازی میں کیس خراب کردیا‘

اسی طرح کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھی رینجرز آپریشن کرے گی۔

رینجرز نے اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

زمینوں پر قبضوں میں ملوث سسٹم کے خلاف لسٹیں تیار ہیں، غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگا، داخلی و خارجی راستوں پر اسمگلنگ کو روکا جائے گا۔

اس حوالے سے سندھ رینجرز نے مربوط حکم عملی تیار کرلی ہے۔

Sindh Rangers

sindh

crack down

Land Grabbers

Kacha Robbers

Mafias

Water Hydrant mafia

Smuggling Mafia

Illegal Afghan Residents

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div