Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خواتین کیلئےحاضر ہے ’ہینڈ بیگ‘ والا اسمارٹ فون

اسے پہلی مرتبہ برلن کے آئی ایف اے 2023 ٹیکنالوجی میں پیش کیا گیا تھا
شائع 06 ستمبر 2023 03:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بیجنگ میں چینی کمپنی آنر نے ڈیجیٹل ہینڈ بیگ یا پرس سے مشابہت رکھنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا۔

اسے ”آنر پرس“ کا نام دیا گیا ہے جس کوباآسانی فولڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

خواتین کے پسندیدہ ڈیزائن کو مدمنظررکھتے ہوئے اس پرس کی ایک سائڈ انتہائی واضح اور روشن بنائی گئی ہے۔

دراصل یہ فون بڑے ڈسپلے والے اسمارٹ فون کی خواہشمند خواتین اور ورکنگ ویمن کیلئے بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مشہور ٹک ٹاکر کشف علی کی پرانی ویڈیوز وائرل

فلم ’باربی‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

فون کے کنارے کندھے سے لٹکانے کیلئے اس میں ایک مضبوط زنجیر لگائی گئی ہے، جس کا ڈیزائن ایک کلک سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اسے پہلی مرتبہ برلن کے آئی ایف اے 2023 ٹیکنالوجی میں پیش کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق خواتین کے لیے پہننے کے قابل فون تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس کے ساتھ روزمرہ کی زندگی میں بھی باآسانی حصہ لے سکیں۔

231 گرام کا V-Purse اسمارٹ فون سیاہ، سلک بلیک، پرپل اور گولڈ کلر میں دستیاب ہے، جبکہ ڈسپلے ایل ای ڈی ہے۔

پرس کے کناروں کو ٹائٹینیم میٹل سے بنایا گیا ہے، اس کا ڈسپلے مکمل طور پر کھولنے پر 145ملی میٹر سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ مخصوص اسکرین ریزولوشن 2344 × 2156 ہے، اور مخصوص ویڈیو ریزولوشن 2160×3840 ہے۔

خواتین کندھے پر لٹکانے والی پٹی کوتبدیل کر سکتی ہیں ،جن میں زنجیر، پٹے اور کپڑے کی پٹیاں بھی شامل ہیں۔

آنردرحقیقت ہواوے کی نجی کمپنی ہے جس نے اپنے اس پرس فون کی تاریخ اور قیمت کے متعلق تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

china

Women

Cellphone

Handbag

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div