Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مسافرکو ڈائریا ہونے پر امریکی مسافر طیارے میں مسافروں کا بیٹھنا محال، پرواز واپس آگئی

واپسی پر عملے نے 5 گھنٹے تک جہاز کی صفائی کی
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 01:34pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اسپین جانے والی امریکی ائر لائن کی پرواز روانگی کے صرف دو گھنٹے بعد اٹلانٹا واپسی پر مجبور ہوگئی، اس مجبوری کی وجہ بننے والی ’طبی ایمرجنسی‘ کی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔

پائلٹ اور ائرٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ سے وسطی ورجینیا میں طیارے کی اچانک واپسی کی وجہ سامنے آگئی۔

پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف ایک حیاتیاتی خطرہ ہے، ہمارے پاس ایک مسافر تھا جسے ڈائریا تھا لہذا وہ چاہتے تھے کہ ہم اٹلانٹا واپس آ جائیں‘۔

یہ آڈیو ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی جس کے ساتھ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی فلائٹ اسٹریپ کی تصویر بھی شامل تھی جس میں یو ٹرن کی وجہ کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ عروہ حسین کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوگئیں

نیپالی گلوکارہ بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

دُنیا کی ٹاپ 5 میک اپ برانڈز کون سی ہیں

ڈیلٹا ائرلائنز کی ائربس اے 350 طیارے کی ابتدائی لینڈنگ کے بعد اس کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے پانچ گھنٹے تک جہاز کی صفائی کی۔

مبینہ طور پر ڈائریا میں مبتلا مسافر سمیت دیگر مسافروں کو آٹھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوبارہ جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی اور وہ ہفتے کی سہ پہر بارسلونا پہنچ گئے جہاں مزید کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

اسی پرواز میں سوار کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا تھا کہ جہاز کا عملہ کاغذی تولیہ اور خوشبودار جراثیم کش ادویات سے گندگی دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

ڈیلٹا ائرلائنز نے ’جہاز پر طبی مسئلے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

ائرلائن کے مطابق، ’ہماری ٹیموں نے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے جتنی جلدی ہوسکا اورمحفوظ طریقے سے کام کیا۔ ہم اپنے صارفین سے ان کے سفری منصوبوں میں تاخیر اور تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں‘۔

یہ واقعہ ائر کینیڈا کی جانب سے سیاٹل سے مونٹریال جانے والی پرواز سے اتارے گئے دو مسافروں سے معافی مانگنے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے کیونکہ انہوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں قے سے ڈھکی نشستوں پر بٹھایا گیا تھا۔

Spain

Flights

Diarrhea

american airline

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div