Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

مقبول باقرکا سینٹرل پولیس آفیس کراچی کا دورہ، چہلم پر بہتر سکیورٹی انتظامات پر شاباشی دی
شائع 07 ستمبر 2023 10:20pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سینٹرل پولیس آفیس کراچی کا دورہ کیا اور چہلم پر بہتر سکیورٹی انتظامات پر شاباشی دی۔ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔

سینٹرل پولیس آفیس پہنچنے پر جسٹس (ر) مقبول باقر کا استقبال آئی جی سندھ پولیس راجا رفعت مختار نے کیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے چہلم کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جائزہ لیا۔ مقبول باقر کو آئی جی پولیس نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریف کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش پر علامہ شہنشاہ نقوی کی مجلس سنی اور ان سے ملاقات کی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صدر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن عقیدت اور احترام کا دن ہے ، تمام مکاتب فکر کے علماء کا ایک دوسرے کے عقائد کے احترام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

کور کمانڈرز کانفرنس، معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت، دہشتگردوں سے پوری ریاستی طاقت کے ساتھ لڑنے کا عزم

کچے کے جرائم پیشہ افراد کے تانے بانے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ملتے ہیں

مقبول باقر نے مزید کہا کہ کچے میں جو لوگ اغوا کیے گئے تھے وہ بازیاب ہوگئے ہیں، ابھی بھی 2 افراد ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، انہیں بھی جلد بازیاب کروایا جائے گا، اور صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔

karachi

Karachi Police

chehlum imam hussain

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div