Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نگراں وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سیکریٹری بلدیات نے صوبے کے بلدیات منتخب نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا
شائع 09 ستمبر 2023 06:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران ، اہلکاروں اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست بنانے کا حکم بھی جاری کردیا۔

سیکریٹری بلدیات کو 2 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

ایف آئی اے 4 وائٹ کالر میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے متحرک

کرپشن کے چو ہے سندھ میں لاکھوں میٹرک ٹن گندم کھا گئے

نگراں وزیر مبین جمانی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات نے صوبے بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا۔

local bodies election

corruption

sindh

mubeen jumani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div