Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مراکش: قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئیں

عوام کھلے مقامات پر رہنے پر مجبور، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 03:31pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

مراکش میں آںے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اموات 2 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں، 1832سے زائد زخمی ہیں، 1200 کی حالت نازک ہے۔

زلزلے کے بعد علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ آفٹرشاکس کاسلسلہ بھی جاری اور عوام کھلے مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔

مراکش کی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 3 روز سوگ کا اعلان کیا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ زلزلے سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ساڑھے 18 کلو میٹر زیر زمین آیا، زلزلہ ہائی اٹلس کے پہاڑوں میں آیا، زلزلے کے مرکز کے قریب مراکش شہر منہدم ہوگیا ہے۔

زلزلے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر مراکش کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے او آئی سی، ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ نے مراکش کو امداد کی پیش کش کی ہے۔

Morocco

morocco earthquake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div