Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’سرائیکی بیلٹ کے لوگ ہمیں ووٹ دیں ہم سرائیکی صوبہ بنا کر دیں گے‘

صوبہ دینے کا وعدہ کررہے ہیں اور اسے پورا بھی کرکے دکھائیں گے، خورشید شاہ
شائع 10 ستمبر 2023 09:24pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سرائیکی بیلٹ کے لوگ ہمیں انتخابات میں ووٹ دیں ہم ان کو سرائیکی صوبہ بنا کر دیں گے۔

روہڑی کے قریب گاؤں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے جن لوگوں نے سرائیکی صوبہ بناکر دینے کے جو وعدے کیے انہوں نے اب ایک نئی پارٹی بنالی ہے جس کا نام مجھے نہیں آتا تو لوگ ان کو کس طرح ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ خورشید شاہ جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے ہم اس وقت کچھ نہیں مانگ رہے ہیں ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم سرائیکی عوام سے صوبہ دینے کا وعدہ کررہے ہیں اور اسے پورا بھی کرکے دکھائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے سرحد کے لوگوں سے صوبے کا نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا اور خیبر پختونخوا کے نام سے تبدیل کرکے بھی دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ایک نظریئے کا نام ہے جب تک ملک میں مظلوم ہے بھٹو کا نام زندہ رہے گا کیوںکہ بھٹو کسی اور طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے آیا تھا، بھٹو کو کوئی ڈکٹیٹر نہ مار سکا اور نہ مار سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

سرائیکی صوبہ بن گیا تو پیپلزپارٹی روئے گی، ن لیگی وفاقی وزیر کی بلاول پر تنقید

الیکشن پر بلاول کا زرداری کے بیان سے اظہار لاتعلقی، کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے، پی پی چیئرمین

نگراں وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انھوں نے کہا کہ بھٹو نے ملک کو آئین بھی دیا اور لوگوں کو حقوق بھی دیے، میں کسی سرمایہ دار یا وڈیرے کا بیٹا نہیں عوام میں سے ہوں۔

South Punjab

khursheed shah

Pakistan People's Party (PPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div