Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

’غدر 2‘ اور کشمیر فائلز جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن ہے

نصیر الدین شاہ کی 17 سال بعد ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی
شائع 12 ستمبر 2023 07:46am

بھارت کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ’غدر 2‘ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔

بالی ووڈ کے سنیئر اداکار نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ میں بدلتے ہوئے رجحانات کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر فائلز اور غدر 2 جیسی فلموں کی مقبولیت ’پریشان کن‘ ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے، جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کےمحب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو بھارت پر غالب ہے۔

انہوں نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں۔

نصرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر فائلز جیسی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں لیکن سدھیر مشرا ، انوبھو سنہا ، ہنسل مہتا کی بنائی گئی فلموں میں کوئی بھی وہ سچائی نہیں دیکھتا جو وہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ فلم ’ مین وومن مین وومن کے ذریعے17 سال بعد ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی قدم رکھنے والے ہیں یہ ان کی دوسری فلم ہوگی ۔

اس سے قبل انہوں نے عرفان کی فلم یوں ہوتا تو کیا ہوتا کی ہدایتکاری کی تھی ۔

naseeruddin shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div