Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے زہرپینے کی اجازت مانگ لی

'مجھے کوئی شہرت نہیں چاہئے، میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا'
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 03:05pm
تصویر: لاہور ہائیکورٹ
تصویر: لاہور ہائیکورٹ

لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نامی شہری نے زہر پینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ شہری کے مطابق وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔

لاہورہائیکورٹ نے زہرپینے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کرنے والے شہری سے استفسار کیا کہ آپ زہر کیوں پینا چاہتے ہیں۔

جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ عدالت کسی کو زہر پینے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے، مجھے لگتا ہے آپ سستی شہرت کےلیے کوئی اسٹٹنٹ کھیل رہے ہیں۔

درخوست گزارنے کہا کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے، میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا۔ لاہور کے موچی گیٹ پر سب کے سامنے یہ تجربہ کرنا چاہتا ہوں، عدالت اجازت دے۔

مزید پڑھیں:

الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کا بھی ملک میں اردو زبان کے نفاذ کا حکم

ذکاء اشرف کی تعیناتی کیخلاف کیس مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بجھوا دیا گیا

عدالت نے کہا کہ خودکشی اسلام میں حرام ہے آپ عدالت سے حرام کام کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ خود موت مانگنے والوں کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ بھارت میں کینسر کے مریضوں نے موت آسان کرنے کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جواب میں درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ میں نہیں مروں گا، میرا یقین کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ، ’ہم کسی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتے، آپ کا اگر زیادہ دل ہے تو کریں پھر، قانون کے مطابق آپ کے خلاف جو کارروائی ہوگی وہ ہوجائے گی۔ آپ عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں‘۔

جسٹس راحیل کامران نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

lahore

Lahore High Court

Poison

permission of court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div