Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

غلط فیصلے کرنے والوں کا ان کا ادارہ احتساب کرے، بلاول بھٹو

'لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہےاور یہی میرا اعتراض ہے'
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہانتخابات کی تاریخ دینے کا اختیارالیکشن کمیشن کا ہے۔ غلط فیصلے میں سیاستدان ملوث ہیں تو ہم احتساب کریں گے، اگر کوئی اور ہیں تو ان کا ادارہ احتساب کرے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری محلہ لوکل بورڈ میں مقتول صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

بلاول اور آصفہ بھٹو نے صحافی جان محمد مہر کے بھائی کرم اللہ مہر، برادر نسبتی شاہ زیب مہر اور شکیل احمد مہر سے تعزیت کی۔

اس کے بعد بلاول بھٹو اور آصفہ نے سکھر پریس کلب کے صدر چوہدری ارشاد، سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بزدار، انس گھانگھرو اور جمیل مغل سمیت کے ٹی این کے عملے سے بھی اظہار افسوس کیا۔

بلاول اور آصفہنے صحافی جان محمد مہر کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہےاور یہی میرا اعتراض ہے، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، ہم الیکشن کمیشن سے ہی انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کو اسلام آباد اور صوبوں میں بٹھائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ سراٹھا رہے ہیں، ہم شہادتیں دیں، دہشت گردوں کو ہرائیں اور دو تین شخصیات دشمنوں کو معاف کردیں، دہشت گردوں کی واپسی کی کہانی کھلنی چاہئے۔

مہنگی بجلی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بجلی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہونی چاہئے، ہم خود سولر اور گرین انرجی لائیں گے۔بجلی وہاں سے چوری ہورہی ہے جہاں پر بنتی ہے، اٹھارہ گھنٹے بجلی نہیں اور بل چوبیس گھنٹے کا آتا ہے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div