Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بجلی کے بلوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا 18 ستمبر کو دھرنے کا اعلان

اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہمارے پلان میں شامل ہے، میاں محمد اسلم
شائع 12 ستمبر 2023 04:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف اٹھارہ ستمبر کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا کہ 18 ستمبر کو پشاور میں دھرنے کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی دھرنے ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہمارے پلان میں شامل ہے۔

میاں اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے بل میں عوام کو موت کا پروانہ نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے مراعات کم نہیں کر رہے، نگراں وزیر توانائی

کراچی سے لے کر خیبر تک بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج

انھوں نے کہا کہ عوام کیساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد نگراں وزیراعظم نے کئی اجلاس بلائے لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

electricity price

Jamat e Islami

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div