Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سستا ہوتا سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

15 ڈالر کی کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1911 ڈالر پر آگیا
شائع 12 ستمبر 2023 08:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمتوں میں جاری کمی کے تسلسل کو اچانک بریک لگا اور اچانک سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں ہزاروں میں شوٹ کرگئیں۔

منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپےاضافہ ہوگیا۔

قیمت بڑھنے کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1911 ڈالر پر آگیا۔

Gold

bullion rates

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

dollar rates

Gold Mining

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div